کاروار 2/جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں اتوار شام کو دو مختلف فرقوں کے درمیان اُس وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب ایک شخص کی بائک کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں الگ الگ فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں، جس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا، بات جب آگے بڑھی تک تو دونوں طرف سے لوگ جمع ہوگئے جس سے کچھ وقت کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے، ذرائع کی مانیں تو دونوں کو جھگڑا کرتے دیکھ کر جب تیسرے ایک دلت شخص نے اُنہیں روکنے کی کوشش کی تو نتیجے میں اُسے بھی دھکا دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے قوع پر پہنچی اور مبینہ طور پر حملہ کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ جھڑپ میں دو لوگوں کو چوٹ لگی ہے جن کی شناخت منجوناتھ اور چیتن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور حالات کو پرامن بنائے رکھنے کے لئے پولس کی زائد فورس لگائی گئی ہے اور سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔